پاکستانی قوم آج بھی اُن جانباز سپاہیوں کو یاد کرتی ہے جو یکم اگست 2022 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے۔ اس حادثے کو تین برس بیت چکے ہیں، مگر اُن کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پاکستانی تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے دی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے۔ جنگ ہو یا کوئی ناگہانی آفت، پاک فوج نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی تنہا چھوڑا۔ ایسی ہی بے مثال عوامی خدمت کا مظاہرہ 2022 میں ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران بھی دیکھا گیا، جب فوجی جوانوں نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کی۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اُن افسروں میں شامل تھے جو یکم اگست 2022 کو خود لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچے تاکہ ریسکیو مشن میں تیزی لائی جاسکے۔ وہ خود اس مشن کی قیادت کر رہے تھے، مگر افسوس کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

اس افسوسناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض جام شہادت نوش کر گئے۔ بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کو حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

یہ حادثہ نہ صرف فوج بلکہ پوری قوم کے لیے ایک ناقابلِ فراموش دکھ کا لمحہ تھا۔ ہر آنکھ اشک بار تھی اور ملک کی فضا کئی دن تک سوگوار رہی۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید ایک انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت افسر تھے، جنہوں نے پاک فوج میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ نومبر 2020 میں انہیں تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، اور دسمبر 2020 میں وہ کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہوئے۔

یہ عظیم شہداء اس بات کی روشن مثال ہیں کہ پاک فوج ہمیشہ ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار رہی ہے اور رہے گی، اور کسی بھی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاک فوج

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی