امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی طیارے سے ٹکر؛ ہلاک ہونے والوں میں خاتون ملٹری آفیسر کون ہیں ؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آرمی ایوی ایشن آفیسر 28 سالہ ربیکا لوباچ تھیں جو2019 سے فوج سے منسلک تھیں۔
ربیکا بولاچ کا تعلق شمالی کیرولینا کے شہر ڈرہم سے تھا اور انھوں نے آرمی کمنڈیشن میڈل، آرمی اچیومنٹ میڈل، نیشنل ڈیفنس سروس میڈل اور آرمی سروس ربن سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے تھے۔
ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آفیسر نے وائٹ ہاؤس کے فوجی سماجی معاون کے طور پر بھی رضاکارانہ سرکاری کاموں میں بھی مدد کی تھی۔
ربیکا لوباچ کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی اہلکاروں نے کہا کہ یہ بہت بڑا نقصان ہے وہ انسان دوست اور ایک ماہر پائلٹ تھیں۔
یاد رہے کہ ریگن ایئرپورٹ پر طیارے سے ٹکرانے پر ہلاک ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر دو اہلکاروں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ 28 سالہ ریان آسٹن اوہارا اور چیف وارنٹ آفیسر 39 سالہ اینڈریو لائیڈ ایوز کے ناموں سے ہوئی۔
اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 64 افراد بھی دریا میں گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس طرح مجموعی ہلاکتیں 67 تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہلاک ہونے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔