ناروے کو 2.6 ارب ڈالر کے امریکی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ناروے کو ایچ ایچ 60ڈبلیو جنگی ریسکیو ہیلی کاپٹروں اور متعلقہ سازوسامان کی منظوری دے دی۔ یو ایس ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے ایک بیان میں کہاکہ مجوزہ فروخت سے ناروے کی فضائی جنگی اور خصوصی کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی قابلیت میں بہتری آئے گی۔ بیان میں مزید کہا گیاکہ ناروے ان طیاروں کو ناٹو کے دیگر ارکان اور اس کے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔ ناروے کو اس سازوسامان اور خدمات کو اپنی مسلح افواج کا حصہ بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہو گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کی 50 فیصد ٹیکس کی دھمکی‘ برازیل کا بھی جواب دینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کھلے خط میں برازیل کی حکومت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں اور سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے 50 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے برازیل کے صدر سلوا نے خبردار کیا کہ اگر برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برازیل کے عدالتی نظام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔