خیبر پختونخوا حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ جائے حادثہ پر بکھرا ہوا ہے—فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا میں حادثے کا شکار ہونے والی سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریب 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا، پولیس نے اسے متعلقہ حکام کے حوالہ کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق بلیک باکس کا ڈیٹا حادثہ کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ

خیبر پختون خوا حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس بلیک باکس سے پائلٹس کی گفتگو سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کی جائیں گی۔

سرکاری حکام کے مطابق ہنگامی حالات میں ہیلی کاپٹر میں سائرن بجے یا نہیں یہ بھی تفصیل بلیک باکس سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو خیبر پختون خوا حکومت کا امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 2 پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر بلیک باکس حکام کے

پڑھیں:

کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد

کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کے زلزلے جھٹکے
  • کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی مردان توڑ پھوڑ و فائرنگ کیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
  • چینی درآمد کرنا کسانوں اور ملکی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
  • پنجاب میں بے روزگاری بڑھ گئی، سرکاری نوکری خواب
  • شوگر کے وافر ذخائر کا دعویٰ، مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
  • حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکول اور کالجز کی نجکاری کی منظوری دے دی
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکول اور کالجز کی نجکاری کی منظوری دے دی