خیبر پختونخوا: ہیلی کاپٹر کا حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ موصول
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت کو سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔
موصولہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلار زئی کےلیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر حادثہ ضلع مہمند میں پیش آیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا، جسے تلاش کرنے کے لیے ڈرون کیمروں کو استعمال کیا گیا اور حادثے کی تصدیق 4 بج کر 45 منٹ پر ہوئی، حادثے میں5 افراد شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق شہید پائلٹس میں شاہد سلطان اور ریٹائرڈ ونگ کمانڈر آفتاب شامل ہیں، شہدا کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کی گئیں۔
سرکاری حکام نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ جس جگہ ہوا، وہاں بارش نہیں ہورہی تھی، حادثہ جہاں پیش آیا، وہاں اونچا پہاڑ بادلوں اور دھند میں ڈوبا ہوا تھا اور ہیلی کاپڑ کا ملبہ خشک نالے میں گرا۔
کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے باعث خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، مختلف حادثات میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پختونخوا حکومت خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔