Express News:
2025-04-26@04:01:26 GMT

خوشی

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

انسانی ترقی میں جن وجوہات نے سب سے بنیادی کردار ادا کیا اُن میں سے ایک اہم وجہ ایک عہد میں حاصل ہونے والے علم کو تحریری شکل میں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنا ہے تاکہ آیندہ نسلوں کو وہ سب کچھ نہ دُھرانا پڑے جو اُن سے پہلے آنے والے کر چکے ہیں۔

ہم دیکھتے ہیں کہ تمام سائنسی اور سماجی علوم میں نت نئی تحقیقی مساعی کے نتائج اور اعداد و شمار اُن مغربی ممالک کی طرف سے دنیا بھر میںعام کیے جاتے ہیں جو بنی نوع انسان کی ترقی کی قیادت کر رہے ہیں۔

ابھی حال ہی میں انسانی خوشی کے حوالے سے ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں یہ بتایا گیا ہے کہ انسان خود کوشش کر کے بھی اپنی خوشی کے معیار اور مقدار دونوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کچھ لوگ پیدائشی طور پر فطرتاً خوش رہنے والے ہوتے ہیں۔ قدرتی طور پر ان کا مزاج خوشی کی طرف مائل ہوتا ہے۔ لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو بلاجواز اُداسی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ خوشی پر تحقیق میں کچھ ایسے نقاط کا ذکر کیا گیا ہے جنھیں ماہرین نفسیات اچھی اور خوش زندگی بسر کرنے کے لیے ضروری خیال کرتے ہیں۔

پہلی بات یہ ہے کہ جوں جوں عمر بڑھتی ہے توں توں دوستی بھی اہمیت اختیار کرتی چلی جاتی ہے۔ دوستی عمر کے ہر حصے میں اہم ہوتی ہے، لیکن بعد کی عمر میں یہ انسانی خوشی کے لیے غیر معمولی اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔ یہ بات دیکھی گئی ہے کہ بڑی عمر کے لوگ اپنی عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنا حلقہ احباب محدود کرتے چلے جاتے ہیں۔

وہ خود کو اُن دوستوں تک محدود کرلیتے ہیں جن کے ساتھ ان کی ذہنی ہم آہنگی مثالی ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بڑھتی عمر میں بھی نئے دوست بنانے سے زندگی میں نیا پن پیدا ہوتا ہے۔ اپنے خاندان کے ساتھ تعلق کے ساتھ ذمے داریاں وابستہ ہوتی ہیں لیکن دوستوں کے ساتھ تعلق خاندان سے تعلق کے برعکس تناؤ اور ذمے داریوں سے بوجھل نہیں ہوتا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خوش رہنے کے لیے دوستی خاندانی رشتوں ہی کی طرح اہم ہوتی ہے۔

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کی خوش قسمتی پر خوش ہوں۔ عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دوست احباب کی مدد کرنا اور ان کی ہمت بندھانا ایک انتہائی مثبت عمل ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں۔ اس رویئے کے باعث باہمی تعلقات میں قربت اور اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

لیکن ایک اور خصوصیت بھی ہے جس کا کم ذکر کیا جاتا ہے لیکن یہ انسانی خوشی اور ہمارے باہمی تعلقات میں غیر معمولی گرم جوشی پیدا کرسکتی ہے۔ یہ ہے ’دوسرے کی خوشی میں خوشی محسوس کرنا اور اس کا کُھل کر اظہار کرنا‘۔ اس سلسلے میں ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ وصف انسانی خوشی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ آپ کے تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ جاتے ہیں، اس سے خود آپ کو بھی بے پناہ روحانی تسکین حاصل ہوتی ہے۔

تیسری اہم بات یہ بتائی گئی ہے کہ رضاکارانہ خدمات انسان کو بے پایاں خوشی سے سرشار کرتی ہیں۔ ریسرچ کے نتائج میں رضاکارانہ خدمات کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے لوگوں میں دائمی درد اور ڈپریشن کی علامات میں غیر معمولی افاقہ ہوا۔ 2002 میں اس سلسلے میں ہونے والے تجربات سے ثابت ہوا تھا کہ ایسی دائمی تکالیف میں مبتلا افراد جب تک نیکی کے کام میں مشغول رہے ان کی تکلیف غائب ہوگئی۔

یہ بھی دیکھا گیا کہ ان تکالیف میں مستقل افاقہ ہوا۔ اب حالیہ ریسرچ نے ایک مرتبہ پھر اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ جانوروں کی دیکھ بھال سے انسانی صحت کا معیار بہتر ہوجاتا ہے جب کہ باغبانی بالخصوص بڑھاپے میں ہمیں متحرک اور چاق و چوبند رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ثابت ہوا نے والے ہوتی ہے کے ساتھ نے والی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر کمیٹی میں بحث ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی سمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی سمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے 5 سال کیلئے پاسپورٹ معطل ہوتے ہیں۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انسانی جذبات اور تخلیق کو مصنوعی ذہانت نقل نہیں کر سکتی، مصنفین
  • غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر اسپین کی تاکید!
  • غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
  • غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، ترکیہ
  • بُک شیلف
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
  • پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
  • مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس
  • پی ایس ایل، عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا