Jasarat News:
2025-07-24@22:07:41 GMT

پختونخوا میں نئے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

پختونخوا میں نئے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز

خیبر پختونخوا میں دریافت ہونے والے نئے قدرتی ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی، اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق لکی مروت کے سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2  کنووں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ کمپنی نے 13 دسمبر 2024 کو اس مقام پر قدرتی ذخائر دریافت ہونے کی اطلاع دی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس کنویں سے یومیہ 8.

5 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس اور 610 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ مزید برآں، پیدا ہونے والی گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سمانسک فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد ورکنگ شیئر ہے اور اس منصوبے سے ملکی توانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل

پڑھیں:

پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز

پاکستان اور ایل سلواڈور نے پہلی بار کرپٹو کرنسی کے شعبے میں تعاون کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات قائم کر لیے ہیں۔

پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے جنوبی امریکی ملک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر نایب بوکیلے سے ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات میں کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں معلومات کے تبادلے پر مبنی شراکت داری پر گفتگو ہوئی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان جو حال ہی میں ڈیجیٹل اثاثوں کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت کرپٹو مارکیٹس میں شمولیت کے راستے تلاش کر رہا ہے ۔

واضح رہے کہ ایل سلواڈور 2021 میں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر اپنانے والا پہلا ملک بنا تھا، جس نے اب تک 6,238 بٹ کوائن خرید رکھے ہیں جن کی موجودہ مالیت تقریباً 745 ملین ڈالر ہے۔

پاکستان میں بھی کرپٹو تجارت کو عوامی مقبولیت حاصل ہے۔ بلال بن ثاقب کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے انتباہ جاری کیے جانے کے باوجود پاکستان میں 1.5 سے 2 کروڑ افراد کرپٹو رکھتے ہیں۔

رواں سال مئی میں حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل اثاثوں کو باقاعدہ ضابطے میں لانے کے لیے پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس اتھارٹی قائم کی۔ اس سے قبل پاکستان کرپٹو کونسل اور ٹرمپ فیملی کی ورلڈ لیبرٹی فنانشل کے درمیان بلاک چین اپنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زیر زمین ‘وائٹ ہائیڈروجن’ کے قدرتی ذخائر کی تلاش جاری، کیا بالآخر صاف ایندھن دستیاب ہوگیا ہے؟
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • خوراکی تحفظ کے فروغ کے لیے ایتھوپیا اور پاکستان میں تعاون کا آغاز
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کا باقاعدہ آغاز
  • پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 200 یونٹ کے بعد سلیب بڑھنے پر اہم فیصلہ 
  • ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی
  • زر مبادلہ ذخائر میں بہتری، لیکن ڈالر ندارد