کراچی میں 3 روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025 کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025کا آغاز جمعہ کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے، تین روزہ بین الاقوامی نمائش 2فروری تک جاری رہے گی۔
نمائش کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ قومی اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ہیں۔نمائش میں شریک شرکاءنے پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو کوسیاحت کے فروغ کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔
پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025ء 2 فروری تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گیتفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں چوتھی پاکستان ٹریول مارٹ کا آغاز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایکسپو مارٹ کا افتتاح کیا ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹورازم حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان ٹریول مارٹ کیلئے منتظمین سے مکمل تعاون کیا گیا ہے پاکستان ٹریول مارٹ تین روز تک جاری رہے گا جس میں 20 سے زاید ممالک حصہ لے رہے ہیں جبکہ 300 سے زاید ملکی و غیرملکی ایگزیبیشنز شامل ہیں ۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹریول مارٹ کے سربراہ سید محمد علی حمدانی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے لندن سمیت کئی دیگر ممالک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اس طرح کے اقدامات کیے ہیں سندھ حکومت پاکستان ٹریول مارٹ کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھی گی۔
تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ(پی ٹی ایم) میں ٹریول ٹورازم، حج، عمرہ کی کمپنیوں کے علاوہ ہوٹلز انڈسٹریز، ٹی ڈی سی پی کے اسٹال موجود ہیں ۔ نمائش کے موقع پر ایئر لائنز، ہوٹلز اور عمرہ انڈسٹریز اور ٹورازم سے منسلک کمپنیاں خصوصی پیکیجز متعارف کرا رہی ہیں۔
مشیر سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے خیبرپختونخوا پویلین کا افتتاح کردیا ہے۔پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو سنٹر کراچی میں خیبرپختونخوا کا پویلین سجایا گیا ہے۔پاکستان ٹریول مارٹ نمائش میں 25 سے زائد ممالک شریک ہیں۔
اس موقع پر زاہد چن زیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ پیش کرینگے، خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،سرمایہ کاروں کیلئے لیز پالیسی میں تبدیلی کرکے لیز کی مدت بڑھا رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ٹریول مارٹ میں صوبہ کی سیاحت و ثقافت بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،
زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹریول مارٹ میں مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں کی کانفرنس میں سیاحتی منصوبے پیش کئے جائینگے، خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت میں نوجوانوں کو شامل کرنے کیلئے میزبان سیاحتی منصوبہ شروع کیا ہے اورنوجوانوں کو بلا سود 30 لاکھ تک قرضہ حسنہ فراہم کرینگے۔
پاکستان ٹریول مارٹ کے زیر اہتمام منعقدہ نمائش میں محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کے زیر اہتمام کشمیر پویلین میں کشمیری سیاحت وثقافت سے متعلق مصنوعات کے ا سٹالز لگائے گئے ہیں۔جبکہ کشمیرکی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے شارٹ ڈاکومنٹریز بھی چلائی جارہی ہیں۔
بعد ازں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے تاجکستان کے ٹواریزم ڈولپمینٹ کمیٹی کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے،ملاقات میں دو طرفہ سیاحتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،تاجک وفد نے پیتھم میں اپنے طالبات بھجنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔تاجک وفد نے سیاحوں کے دوطرفہ تبادلوں پر بھی زور دیا ہے،
اس موقعے پر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اور تاجک حکومت کے درمیان جلد سیاحتی یاداشت ناموں پر دستخط ہونگے۔پیتھم عالمی معیار کا ایک ادارہ ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاحتی کمپنیز کے وفد سے بھی ملاقات کی ہے،
ڈی جی خراسان رضوی کلچر ہیریٹیج ٹورازم سید جاوید موسوی کی سربراہی میں 15 رکنی وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان ٹریول ایجنسیز کے سربراہاں و نمائندگان سیکریٹری کلچر خیر محمد کلوڑ بھی موجود تھے،ملاقات میں ایرانی وفد کی جانب سے ایران میں پاکستانی سیاحوں کیلئے سہولیات پر بریفنگ دی گئی،
صوبائی وزیر کو ایران میں موجود سیاحتی و تاریخی مقامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان عقیدت اور تاریخی رشتہ ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی و سیاحتی تعلقات دیرینہ اور مضبوط ہیں۔دونوں ممالک مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
ایران میں موجود ٹریول کمپنیاں پاکستانی ٹریول کمپنیز اور عام سیاحوں کو بہترسہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ کوششوں سے عام سیاحوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زردری نے پاک ایران دوستی کی مضبوطی کیلئے گئس پائپ لائین کا تاریخی تحفہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے براہ راست خراساں رضوی کیلئے پروازیں چلانے سے سیاحت اور معیشت کیلئے مثبت اقدام ثابت ہوگا۔ ایرانی وفد کے اس معاملے پر حکومت سندھ وفاق سے بات کرے گی۔
سیاحتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے آج ایم او یو پر بھی دستخط ہوں گے۔پاکستان ٹریول مارٹ نمائش سے سیاحت کے شعبے کو بوسٹ ملے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنائیں گے۔اسی طرح ایتھوپیا کی سیاحتی پولین کا پاکستان ٹریول مارٹ 2025 میں افتتاح ہوگیا ہے،
سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایتھوپیا کی سیاحتی پولین کا افتتاح کیا۔وزیر ثقافت و سیاحت کی پویلین میں آمد پر، کراچی میں ایتھوپیا کے اعزازی قونصل ابراہیم خالد تواب نے استقبال کیا۔
وزیر ثقافت و سیاحت نے کہا کہ ٹریول مارٹ میں ایتھوپیا کے پویلین کا قیام ایتھوپیا اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے پاکستان کے درمیان کراچی میں نے کہا کہ سیاحت کے گیا ہے
پڑھیں:
خلا میں پاکستان کے کتنے سیٹلائٹ ہیں۔۔؟ اور پوری دنیا کے کتنے ہیں۔۔؟
اس وقت دنیا کی تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے تبدیل ہو رہی ہے جس وجہ سے ہر ملک اپنے آپ کو ہر لحاظ سے ہر طرح کی ٹیکنالوجی سے مواصلات سے سائنسی تحقیق سے دفاعی امور سے مضبوط کر رہا ہے ۔ جس وجہ سے دنیا میں ٹیکنالوجی میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ہر ملک دوسرے ملک کو پیچے چھوڑنے کے لئے دوڑ لگا رہا ہے۔ جس کے لئے دنیا کے بیشتر ممالک ان سب چیزوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لئے سیٹلائٹس کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔ جو مختلف مقاصد جیسے مواصلات، زمین کی نگرانی، نیویگیشن، سائنسی تحقیق، اور دفاعی امور کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں خلا میں موجود مصنوعی سیٹلائٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔سال 2025 مارچ تک زمین کے گرد تقریباً 11,833 فعال سیٹلائٹس گردش کر رہے ہیں۔
خلا میں سیٹلائٹس کی مجموعی تعداد:
خلا میں مارچ 2025 تک دنیا کے مختلف ممالک اور تنظیموں کے تقریبا 11,833 فعال سیٹلائٹس زمین کے مدار میں مختلف مقاصد پر کام کررہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر سیٹلائٹس مواصلاتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ دیگر زمین کی نگرانی، نیویگیشن، سائنسی تحقیق، اور دفاعی امور کے لیے مختص ہیں۔ جس میں سب سے پہلے نمبر پر امریکہ آتا ہے جس کی خلا میں سب سے زیادہ اجاراداری قائم ہے۔
خلا میں موجود ممالک کے سیٹلائٹس کی تعداد :
سال 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مختلف ممالک کے فعال سیٹلائٹس کی تعداد درج ذیل ہے:
امریکہ اس وقت 5176 سیٹلائٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ،دوسرے نمبر پر چین 1500 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکا ہے۔ تیسرا نمبر روس کا ہے جس کے 1000 سے زائد سیٹلائٹس ہیں۔ چوتھا نمبر برطانیہ کا 300 سے زائد سیٹلائٹس کے ساتھ ہے۔ پانچویں نمبر پر جاپان 200 سے زائد سیٹلائٹس ، چھٹے نمبر پر فرانس 100 سے زائد سیٹلائٹس، ساتواں نمبر بھارت کا اس کے بھی 100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں فعال ہیں۔ آٹھویں نمبر پر کینیڈا 65 سیٹلائٹس کے ساتھ اور پھر نواں نمبر ہمارے ملک پاکستان کا آتا ہے جس نے اب تک خلا مٰیں 8 سیٹلائٹس بھیجیں ہیں۔
خلا میں موجود پاکستان کے سیٹلائٹس اور ان کے نام:
پاکستان کے پاس 2025 تک مجموعی طور پر 6 فعال سیٹلائٹس ہیں، جن میں سے کچھ اہم سیٹلائٹس درج ذیل ہیں:
PRSC-EO1: یہ پاکستان کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ زمین کی نگرانی کا سیٹلائٹ ہے، جو جنوری 2025 میں چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔
PAUSAT-1: یہ سیٹلائٹ جنوری 2025 میں SpaceX کے Falcon 9 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔
PakSat-1R: یہ مواصلاتی سیٹلائٹ 2011 میں لانچ کیا گیا تھا اور 2025 یا 2026 میں اپنی مدت مکمل کرے گا۔
پاکستان کی خلائی ایجنسی، سپارکو (SUPARCO)، چین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اپنے خلائی پروگرام کو وسعت دے رہی ہے، جس میں مستقبل میں مزید سیٹلائٹس کی تیاری اور لانچنگ شامل ہے۔ پاکستان کے سیٹلائٹس مختلف اہم مقاصد کے لیے خلا میں سرگرمِ عمل ہیں۔ یہ سیٹلائٹس مواصلاتی، زمین کی نگرانی، سائنسی تحقیق اور تعلیم جیسے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔