نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ٹریول ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر ٹریفک کے ممکنہ دباؤ کے پیش نظر شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں ،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،لمبے سفر سے پہلے ڈرائیورکا مکمل فریش ہونا اور دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ، نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیونگ نہ کریں۔
نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید
مسافربردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر کر سکتے ہیں،کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس آپ کی مدد اور محفوظ سفر کے لیے ہر دم تیار ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات ہیں، جج کی اہلیت سے متعلق سوال ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں شکایت بھی زیر التوا ہے۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے 21 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے جبکہ ایک اور درخواست گزار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی ہے۔