چیف سیکرٹری جی بی کی زیر صدارت سیکرٹریز کانفرنس، ترقیاتی و انتظامی امور پر غور
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز، انڈسٹریز، کامرس اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ نے معدنیات، صنعتوں، تجارت اور مزدوروں کے حقوق سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور کمیونیکیشنز اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے انفراسٹرکچر، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کی صورتحال پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری کلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا دوسرا سیشن سی ایس کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) کیپٹن (ر) مشتاق احمد سمیت دیگر انتظامی سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرلز، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں، اور محکمانہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے منصوبوں، اسکولوں کی بہتری اور تعلیمی اصلاحات پر روشنی ڈالی جبکہ ہائر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تربیت، اور خصوصی تعلیم کے پروگرامز کی پیش رفت پر فورم کو آگاہ کیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس وصولی، ریونیو کے اہداف، اور متعلقہ چیلنجز کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں، جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے مقامی حکومتوں کی کارکردگی اور دیہی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز، انڈسٹریز، کامرس اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ نے معدنیات، صنعتوں، تجارت اور مزدوروں کے حقوق سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور کمیونیکیشنز اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے انفراسٹرکچر، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کی صورتحال پیش کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ بندی میں شفافیت کو یقینی بنائیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ اور عوامی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں سے خطے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا اولین ہدف ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹریز اجلاس کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کو مؤثر بنانا ہے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بہتر سہولیات فراہم کیں جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیپارٹمنٹ نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ ہوں گے
اسلام آ باد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔
پاکستان کے شراکت میں بلایا گیا یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر و دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قبل ازیں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم نے 11 ستمبر 2025 کو دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔