صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
فوٹو بشکریہ پی ٹی وی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف، فلاح کے لیے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں، سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔
صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب میں کہنا تھا کہ کوشش ہونی چاہیے ترقیاتی پروگرام کے یہ فنڈز شفافیت کے ساتھ خرچ ہو۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی ملاقات میں وزیرِ اعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملاقات میں
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر مملکت کی آنے والی سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔