آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے کر لئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ میں برآمدات کا ہدف 9 ارب 60 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا ہدف 14 ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کاآبی ذخائر بڑھانے کا صائب فیصلہ
اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 39 اعشاریہ 4 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے اشیاء اور خدمات کی برآمدات کا ہدف 44 اعشاریہ 9 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اشیاء اور خدمات کی درآمدات کا ہدف 79 اعشاریہ 2 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کا مالی سال 26-2025 کیلئے 17600 ارب روپے حجم کا بجٹ کل (بروز منگل) پیش کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئندہ مالی سال مالی سال 26 2025 کے مطابق
پڑھیں:
روس آئندہ برس بین الاقوامی سیکورٹی فورم کی میزبانی کرے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے اعلان کیا ہے کہ روس آئندہ سال بین الاقوامی سیکورٹی فورم کی میزبانی کرے گا۔ سرگئی شوئیگو نے کہا کہ روس آئندہ سال 26 تا 29 مئی 2026 ء کے درمیان بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سیکورٹی فورم منعقد کرے گا۔ یہ اعلان انہوں نے عراقی صدر عبداللطیف راشد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ روسی فیڈریشن کے صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں اگلے سال سب سے بڑے اور اہم سیکیورٹی فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جو عالمی سطح پر سیکورٹی تعاون میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 15 اکتوبر 2025 ء کو ماسکو میں پہلا روس عرب سربراہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جو روس اور عرب دنیا کے درمیان تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس عالمی سیاست میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا اور روس عرب تعاون کو نئی جہت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعادہ کیا کہ روس عراق سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔