حیدرآباد ،سول اسپتال میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، اسپتال کی 2 نرسیں ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں، جن کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی، سول اسپتال میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے 2 اسٹاف نرسوں کو اسپتال کی ادویات چوری کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضے سے چوری شدہ ادویات برآمد کرلی۔ اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ادویات کی چوری کرنے والی دونوں نرسوں کو معطل کر کے ان کی رپورٹ کراچی سیکرٹریٹ بھیج دی، دونوں نرسیں کافی عرصے سے اسپتال سے ادویات چوری کر رہی تھیں جن کے خلاف گزشتہ روز کارروائی کی گئی۔ اسپتال میں عام مریضوں کو شکایت ہے، انہیں ادویات نہیں ملتی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال میں چوری کر
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔
اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرا دی۔
حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ او پی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔