مودی حکومت ایک منظم طریقے سے پریس کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے پورے ملک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ایک انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی حکومت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں صحافت کو بڑے پیمانے پر ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سچائی لکھنے اور بیان کرنے کی پاداش میں سخت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ملک میں میڈیا اداروں کو بھی اپنے تابع کر رکھا ہے تاہم جو صحافی یا صحافتی ادارے اپنی آزادی برقرار رکھنے اور سچائی لوگوں کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بڑے پیمانے ہراساں کیا جاتا ہے اور ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔ مودی حکومت ایک منظم طریقے سے پریس کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے پورے ملک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ایک انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ جو صحافی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں یا بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں انہیں سنگین نتائج سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں صحافیوں کیخلاف بھی گھیرا انتہائی تنگ کر دیا اور ان کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاﺅن شروع کر دیا، علاقے میں اپنی نئی میڈیا پالیسی لاگو کی اور صحافتی آزادی مکمل طور پر سلب کر لی گئی، صحافیوں کو بھارتی بیانیے کے تحت چلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور جو صحافی مقبوضہ علاقے کی اصل تصویر دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے اس کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ مودی حکومت نے بھارت میں میڈیا کو محض پروپیگنڈے کا ایک آلہ بنا دیا ہے، جو میڈیا ادارے حکومتی دباﺅ کے آگے مزاحمت کی کوشش کرتے ہیں، ان کا اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے جینا دشوار کر دیا جاتا ہے۔

بھارت میں اس وقت غیرجانبدارانہ رپورٹنگ اور تحقیقاتی صحافت ایک خواب بن چکا ہے، اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو انتہائی بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ہندوتوا نظریے سے وابستہ لوگ سوشل میڈیا پر بھی انہیں انتہائی تذلیل کا نشانہ بناتے ہیں۔ مودی حکومت کی ناکامیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت کئی صحافی بے بنیاد مقدمات میں جیلوں میں ہیں۔ اس ساری صورتحال میں عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صحافتی آزادی کیخلاف جاری مودی حکومت کے کریک ڈاﺅن کا نوٹس لے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت صحافیوں کو کی کوشش کر جاتا ہے

پڑھیں:

ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کے مسلسل بیانات، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے

ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟  ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے  بھارت اور پاکستان کے درمیان "جنگ بندی" کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، کئی اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، دفاع، دفاعی مینوفیکچرنگ اور آپریشن سندور سب پر بات ہونی چاہیے، حالات اچھے نہیں ہیں، پوری قوم جانتی  ہے، وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعووں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو 'دیش بھگت' کہتے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں، ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا ، ٹرمپ کون ہوتا ہے یہ کام اس کا نہیں ہے مگر وزیراعظم نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا ، یہی سچائی ہے جو چھپ نہیں سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
  • نئی دلی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
  • عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں, ڈی ایف پی
  • بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوش رُبا اضافہ، مودی راج میں انصاف ناپید
  • مودی راج میں ریاستی الیکشنز سے پہلے ہی انتخابی نظام کی ساکھ خطرے میں
  • ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کے مسلسل بیانات، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے
  • ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
  • ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
  • سول سوسائٹی ارکان نے اگست 2019ء کے بعد کے اقدامات کو مسترد کر دیا
  • بھارت میں مذہبی پابندیاں