نو منتخب ایم ڈی بیت المال کیپٹن شاہین خالد کا دورہ سویٹ ہوم، شاندار استقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نو منتخب ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم اور چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان ہلال امتیاز کی طرف سے ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیپٹن شاہین خالد بٹ کی آمد پر پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ کے بچوں نے شاہانہ استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ خالد بٹ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر شیخ عابد وحید، شمیم احمد خان، ڈاکٹر صائمہ، عرفان درانی بھی ہمراہ موجود تھے۔ سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے کہا چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان جس مشن کو لے کر چل رہے ہیں یہ ایک عظیم مشن ہے جس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان بیت المال آپ کے اس مشن میں شانہ بشانہ ساتھ ہے۔ تقریب کے اختتام پر سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کو زمرد خان کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان بیت المال ایم ڈی
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔