سوزوکی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا، اس میں کیا خاص فیچرز ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سوزوکی موٹرز نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر e.ACCESS کو متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے ایک بار ریچارج کرنے پر یہ اسکوٹر 95 کلومیٹر تک سفر کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوزوکی نے اپنے گلوبل بیٹری الیکٹرک وہیکل (بی ای وی) اسکوٹر e-ACCESS کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی گلوبل ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک اور الیکٹرک کار متعارف، گاڑی کی قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پائیدار اور اسٹائلش الیکٹرک اسکوٹر کو خاص طور پر شہری علاقوں کے صارفین کے لیے ماڈرن ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
اسکوٹر کے فرنٹ پر نصب ایل ای ڈی پوزیشن لائٹ اور ٹو ٹون وہیلز اسے مزید خوبصورت اور اسٹائلش بناتے ہیں۔ اس اسکوٹر میں 3.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پیٹرول موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کے لیے سوئیڈن سے مدد طلب کر لی
سوزوکی کے الیکٹرک اسکوٹر کی حد رفتار 71 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، اس کا اسٹینڈرڈ چارجنگ ٹائم 6 گھنٹے 42 منٹ ہوگا جبکہ فاسٹ چارجنگ 2 گھنٹے 12 منٹ میں ہوگی۔
سوزوکی موٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنا الیکٹرک اسکوٹر رواں برس مارچ میں مانچ کرے گی اور بھارت میں اس کی فروخت اپریل میں شروع کی جائے گی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ الیکٹرک اسکوٹر کو دیگر ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الیکٹرک اسکوٹر بھارت بیٹری چارجنگ سوزوکی فیچرز لانچ متعارفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بیٹری چارجنگ سوزوکی فیچرز لانچ کے لیے
پڑھیں:
اسموگ کی صورتحال مزید خراب، فضائی آلودگی میں فیصل آباد کا پہلا نمبر
لاہور:پنجاب میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر رہا۔
فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے والے عالمی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے، گجرانوالہ دوسرے اور ملتان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور میں آج صبح کے وقت ائیرکوالٹی کی شرح 471 ریکارڈ کی گئی۔
آئی کیو ایئر کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 554، گجرانوالہ میں 546، ملتان میں 478، لاہور میں 471 اور بہاولپور میں 389 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صبح کے وقت ڈی جی خان، گجرانوالہ، قصور میں ایئر کوالٹی کی شرح 500 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 447، فیصل آباد میں 408 اور ملتان میں اے کیو آئی 352 ریکارڈ ہوا۔
آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گئی۔ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ آفس راوی روڈ 980، جی تھری انجیئرنگ کونسل میں 790 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں 759 ریکارڈ کی گئی تاہم ائیر کوالٹی انڈکس پنجاب کے مطابق برکی روڈ پر اے کیو آئی 500، ایجرٹن روڈ 500، واہگہ بارڈر 394 اور سفاری پارک میں 384 ریکارڈ کیا گیا۔
اسموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق پنجاب میں ہوا کا بہاؤ آج مشرق سے مغرب کی سمت ہے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق بھارتی علاقوں ہریانہ، لدھیانہ، پٹیالہ اور جالندھر سے آلودہ ہوائیں پاکستان کی جانب داخل ہو رہی ہیں۔ یہ ہوائیں لاہور، فیصل آباد، قصور اور گجرانوالہ کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں اسموگ اور باریک ذرات کے جمع ہونے سے آلودگی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس آج 330 سے 370 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں فضائی معیار غیر صحت بخش متوقع ہے، صبح سویرے، رات گئے اور شام کے اوقات میں آلودگی کی شدت زیادہ رہے گی تاہم دوپہر کے اوقات (1 تا 5 بجے) معمولی بہتری کا امکان، تاہم مجموعی معیار غیر صحت بخش رہنے کا امکان ہے۔ عوام، خصوصاً بچے، بزرگ اور مریض غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسدادِ اسموگ اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔ صوبے کے 12 محکمے مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد میں مصروف ہیں۔ کھیتوں میں باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس، 10 ہزار سے زائد نوٹسز جاری ہوئے۔ 190 سے سے زائد فیکٹریوں اور بھٹوں کی چیکنگ، درجنوں سیل، بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ماحول دوست زِگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو چلانے کی اجازت ہے۔ 1200 سے زائد ٹیموں کی مانیٹرنگ، موقع پر کارروائیاں اور جرمانے جاری ہوئے جبکہ تعمیراتی سائٹس پر ڈسٹ کنٹرول ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ حکومتِ پنجاب عوامی صحت کے تحفظ، سموگ کے اسباب کے خاتمہ اور صاف فضا کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔