فراڈ کیلئے ہیکنگ ٹولز بیچنے والے پاکستانی گروہ کیخلاف امریکی اور ڈچ حکام کی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
دنیا بھر میں ویب سائٹ ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ میں ملوث پاکستانی گروہ کے خلاف امریکی اور ڈچ حکام نے کارروائی کر کے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دیں۔
امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس اور ان کے سرورز بند کر دیے گئے ہیں، یہ ویب سائٹس ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فروخت کر رہی تھیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی، جس میں ’صائم رضا‘ گروپ جسے ’ہارٹ سینڈر‘ بھی کہا جاتا ہے، گروہ کے زیرِ انتظام چلنے والے آن لائن مارکیٹ پلیسز کو نشانہ بنایا گیا، اس گروہ نے اس طرح کے ٹولز کے استعمال کے لیے ہدایات پر مبنی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔
وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے اہلکار کو 40 سال قیدرپورٹس کے مطابق شولٹ نے کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی سسٹم میں گھسنے کے لیے استعمال ہونے والے سائبر ٹول چوری کیے۔
تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک 2020ء سے سرگرم تھا اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنا کر 30 لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچا چکا تھا، یہ ویب سائٹس فشنگ کٹس، اسکیمنگ پیجز اور ای میل ایکسٹریکٹرز جیسے ہیکنگ ٹولز فروخت کر رہی تھیں۔
امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ جو کاروباری ای میل کمپرو مائز (business email compromise) فراڈ میں استعمال کی جاتی تھیں، ان ٹولز کے ذریعے کمپنیوں کو جعلی ادائیگیوں کے لیے دھوکا دیا جاتا تھا اور پیسے ہیکرز کے کنٹرول میں موجود اکاؤنٹس میں منتقل ہو جاتے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ویب سائٹس
پڑھیں:
نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف، ڈکیت گروہ ساتھیوں سمیت گرفتار
کراچی:شہر قائد میں نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کے نشے کا عادی بنا کر ان سے وارداتیں کروانے کا انکشاف ہوا ہے، سچل پولیس نے نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پسٹل مع ایمونیشن، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، موبائل فون، نقدی رقم اور ملزمان کے زیرِاستعمال بغیر نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق ملزمان میں رضوان ولد رمضان، اظہار ولد ذوالفقار، یاسین ولد محمد ہاشم اور غلام محمد ولد مدد علی شامل ہیں۔ گروہ کا سرغنہ غلام محمد نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کا عادی بنا کران سے وارداتیں کروایا کرتا تھا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش غازی گوٹھ، سکندر گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔