وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی اور اس میں پہلا نام اٹک کے شہری کا نکلا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال کے کاشتکاروں کی فہرست کاجائزہ لیا، پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5 لاکھ سبسڈی دے گی، اس میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے۔
زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔پہلے فیزمیں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی سے فصل کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، کسان کارڈ، ایگریکلچر میکائزیشن، ایگری انٹرن شپ سمیت ہر منصوبہ کاشتکار کیلئے بہتری لا رہا ہے۔
خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کیساتھ منفرد شناختی کارڈ کے اجراء کی منظوری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی شمسی توانائی پر
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔