پاکستان کی معروف، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ کے فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین فالوورز ہیں۔ تاہم، انہیں اپنے بولڈ ہونے پر آئے روز تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

یوں تو علیزے شاہ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک ڈانس ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں منی ٹاپ پہن کر ایک انڈین پنجابی گانے پر ’بیلی ڈانس‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ سوشل میڈیا صارفین پر کیوں برس پڑیں؟

جہاں سوشل میڈیا پر ان کا یہ ڈانس خوب وائرل ہورہا ہے، وہیں کئی صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بعض صارفین علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو اور ان کے غیرمناسب لباس پر خفا نظر آتے ہیں تو بعض لوگ ان کا موازنہ بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سے کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASH (@alizehshahofficial)

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیزے اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں تو ان کے پاس غیراخلاقی مواد شیئر کرنے کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچا ہے۔ بعض صارفین نے علیزے شاہ کے والدین پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی صحیح رہنمائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے پر علیزے شاہ تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارف مونا اعوان نے علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ پاکستانی عرفی جاوید ہے‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا، ’ٹیلنٹ صفر فیصد اور اوچھا پن 100 فیصد‘۔

صارف حرا عمر نے کہا، ’یہ قندیل بلوچ بنتی جارہی ہے‘۔

مومم علی کا کہنا تھا، ’یقین نہیں آتا کہ اس لڑکی نے پاکستان کے سنجیدہ ڈراموں میں کام کیا ہوگا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بولڈ ڈانس دلبر دلبر علیزے شاہ منی ٹاپ وائرل ویڈیو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علیزے شاہ منی ٹاپ وائرل ویڈیو سوشل میڈیا علیزے شاہ

پڑھیں:

عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع

شاہد سپرا: وفاق نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع کر دیا، فیول پرائس ،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔

ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس ،سبسڈی کے باوجود بلوں میں ریلیف کی شرح انتہائی کم ہے۔

کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے90پیسے یونٹ کےحساب سےریلیف دیاگیا، فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46پیسے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ 

فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لگا کر مجموعی طور پر ریلیف بنایا گیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
  • پی ایس ایل،عثمان خان کو عبید شاہ کا زوردار تھپڑ، ویڈیو وائرل
  • وائرل فحش ویڈیو میری نہیں: سجل ملک
  • انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی
  • اسپیڈو میٹر سے گاڑیوں کے بجائے نوجوان اپنی رفتار چیک کرنے لگے، ویڈیو وائرل
  • پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل
  • انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
  • اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
  • خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل