جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہان کی شہادت ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہان کی شہادت ریکارڈ کرلی گئی۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیلہ جیل میں کی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی، 9 مئی کے روز نقصانات کے فوٹو بنانے والے پولیس کانسٹیبل عمران کی شہادت ریکارڈ کی گئی، پولیس کانسٹیبل عمران نے ساڑھے نو مئی کے روز کی 15 تصاویر عدالت میں پیش کیں، جی ایچ کیو حملہ میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔
دوران سماعت ایس ڈی او بلڈنگ نے تخمینہ رپورٹ عدالت پیش کی،7 لاکھ 80 ہزار روپے نقصان کی تفصیلات بھی عدالت پیش کر دیں، اضافی رپورٹس کی نقول مکمل نہ ہونے پر دو گواہ ریاض اور احمد یار کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا، استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل 13 یو ایس بی عدالت میں داخل کروا دی گئی۔
عدالتی حکم پر یو ایس بیز میں موجود ڈیجیٹل شہادت کمپیوٹر میں محفوظ کر لی گئی، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جس ملزم کو ڈیجیٹل شہادت چاہیے ہو وہ نقل اپلائی کر کے عدالت سے حاصل کر سکتا ہے۔
عدالت نے پی آئی ڈی، پیمرا، ایف ائی اے اور انٹرنل سیکیورٹی رپورٹ نہ مکمل ہونے پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ ائندہ سماعت پر تمام اضافی رپورٹس کی نقول مکمل کر کے عدالت پیش کی جائیں۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی شہادت ریکارڈ جی ایچ کیو حملہ کیس پیش کی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
توشہ خانہ ریفرنس 2 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ
مقدمے میں سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان نے عدالت کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔
دونوں گواہوں پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی ہے۔ مجموعی طور پر کیس میں 18 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہو چکی ہیں اور ان پر وکلا کی جرح کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی ہے، جبکہ نیب کے گواہ محسن ہارون کو اگلی سماعت پر بیان دینے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست: عمران خان، بشریٰ بی بی نے ایڈیشنل جج پر اعتراض اٹھا دیا
عدالت میں ملزمان کی پیروی کرنے والے وکلا میں ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چوہدری اور عثمان گل شامل تھے، جب کہ ایف آئی اے کی نمائندگی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک نے کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل عمران خان وی نیوز