اسلام آباد/باکو:وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے اور موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ہفتہ کو یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کیں جن میں آذربائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری،انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا شامل ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باکو میں مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15معاہدوں پر کام ہو رہا ہے،وزیر اعظم رواں ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے کئے جائیں گے، موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ متوقع ہے۔ عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف اور باکو میں ڈپٹی منسٹر اقتصادی امور صمد بشیری نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزراء آذربائیجان نے پاکستانی وفد کا والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مستقبل میں باہمی اشتراک سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف نے بھی پاکستانی وفد سے ملاقات کی اور آئل اینڈ گیس کے شعبے میں بھی دونوں ممالک نے تفصیلی مذاکرات کئے اور اہم امور پر گفتگو بھی کی۔
وفاقی وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات نے آذربائیجان کے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نجکاری کے منصوبوں میں آذربائیجان کے سرمایہ کار گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔پاکستان سے وفاقی سیکرٹری اور ایس آئی ایف سی کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ وزیر اعظم آذربائیجان علی اسدوف سے بھی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی آج ہفتہ کو ملاقات متوقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے عبدالعلیم خان سرمایہ کاری وفاقی وزیر متوقع ہے

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان