انڈے سستے، مرغی کے گوشت کا ریٹ بھی گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور(کامرس ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی، لاہور اور ملتان میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کا ریٹ گر گیا۔
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین دنوں میں 11 روپے کی کمی ہوئی اور آج مرغی کا گوشت مزید 4 روپے سستا ہوا ہے، لاہور میں برائلر گوشت 580 روپے کلو ہو گیا ہے، اسی طرح لاہور میں انڈے 30 جنوری کو 239 روپے درجن تھے اب وہ 220 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
ملتان میں بھی زندہ برائلر مرغی سستی ہوئی ہے، دو دنوں کے دوران مرغی کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 381 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 395 روپے کلو ہو گیا ہے۔
ملتان میں دو دن کے دوران انڈوں کی قیمت میں 30 روپے کی ہوئی ہے جس کے بعد انڈے 225 روپے درجن سے 195 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
25 مزیدپڑھیں:سال بعد پہلی نئی قسم کی درد کش دوا کی منظوری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمت میں روپے درجن روپے کی
پڑھیں:
لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
لاہور(نیوز ڈیسک)الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب ان میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل لیسکو صارفین کو ان میٹرز کے لیے 52 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رہا تھا۔ نئی قیمت میں اسٹورز سے متعلقہ دیگر چارجز بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ لیسکو نے گزشتہ سال نومبر میں گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد سے صارفین کو AMI میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ قیمت میں کمی سولر صارفین کے لیے کسی قدر ریلیف فراہم کرے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں توانائی بحران اور مہنگائی سے صارفین پہلے ہی متاثر ہیں۔
4مزیدپڑھیں: ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ،وجہ کیابنی؟