امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ محسن نقوی نے جواب میں ٹھینگا دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک امریکا کے تعلقات بہت اچھے ہیں وہ اسی سلسلے میں امریکا گئے تھے۔
لاہور میں پیکو روڈ نادرا سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے میں تبدیلی کا عندیہوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔
ایک اور سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے کہ 8 فروری کو احتجاج نہ کریں، اگر انہوں نے 26 نومبر کی طرح ہماری بات نہیں مانی تو پھر وہی کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت اچھے ہیں، کچھ چیزیں سوشل میڈیا کیلئے ہوتی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کریں گے نے کہا
پڑھیں:
عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
لاہور:سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے متعلقہ عدالتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک نظام کو فعال بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔