موٹرویز پر ایم ٹیگ پالیسی نافذ العمل، کم بیلنس یا نقد ادائیگی پر کتنا اضافی ٹیکس دینا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔
این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:انڈے سستے، مرغی کے گوشت کا ریٹ بھی گر گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی پر عدالت نے سخت ایس او پیز نافذ کردیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے حوالے سے نہایت سخت ایس او پیز جاری کردی ہیں۔
عدالت نے یہ ہدایات ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں جاری کیں، جو پیرا نمبر 11 اور 12 پر مبنی ہیں۔ ان ایس او پیز کو عدالت کے اندر اور باہر نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ تمام افراد ان سے آگاہ رہیں۔
عدالتی ہدایات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت خود کر سکے گی۔ کسی بھی دوسرے شخص کو اس کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید برآں عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی شخص ویڈیو لنک کارروائی کی غیرقانونی ریکارڈنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔
ان اقدامات کا مقصد یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے عمل کو ہر طرح سے شفاف، محفوظ اور قانونی دائرے میں رکھنا چاہتی ہے۔