پاکستان ٹریول مارٹ نمائش سے سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا،گورنرسندھ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ آل پاکستان بزنس کانووکیشن گورنرہائوس میں کرائیں گے،پاکستان ٹریول مارٹ نمائش سے سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ نمائش ” پاکستان ٹریول مارٹ“2025ءکے دوسرے دن دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گورنرسندھ نے پی آئی اے، آذربائیجان، تاجکستان، سری لنکا، سنگاپور، ایران سمیت دیگر ممالک کے سٹالز کا دورہ کیا جہاں پر منتظمین نے گورنرسندھ کو سٹالز پر رکھی گئیں مختلف اشیاءاور مصنوعات کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اس شاندار نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دیتاہوں۔(جاری ہے)
اس نمائش سے مختلف ٹریول ایجنسیز ، ہوٹلز اور ایئر لائنز کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کے فروغ میں یہ نمائش اہم پلیٹ فارم ہے، اس نمائش کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے حسین ترین قدرتی نظارے اور تاریخی مقامات ہیں۔ ہمالیہ پہاڑ ، وادیاں ، جھیل ، دریا اور آبشاریں سیاحوں کو اپنے طرف کھینچتی ہیں جبکہ تاریخی موہنجو داڑو ، ہڑپہ اور دیگر مقامات سیاحت کے لئے اہم ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف معیشت کے استحکام کے لئے کام کررہے ہیں ،اس ضمن میں اڑان پاکستان اور ایس آئی سی ایف سی منصوبہ معاشی ترقی کی ضمانت ہے بالخصوص ایس آئی ایف سی منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے والے کی تعریف کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں،پاکستان میں آئی ٹی شعبہ کامستقبل تابناک ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی کی ایک سڑک کا نام تاجکستان اسٹریٹ رکھنے جارہے ہیں اسی طرح تاجکستان میں بھی ایک اسٹریٹ کا نام کراچی سٹی رکھا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ نے سیاحت کے کے لئے
پڑھیں:
پاکستان میں فٹبال کا فروغ، فیفا سینئر نائب صدر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(نیوز دیسک)فہرست میں نام آنے پر برازیلین فیڈریشن چیف مارکو پولو ڈیل نیرو نے ملکی باڈی سے چھٹی کی درخواست دے دی۔پاکستان میں کھیلوں، خصوصاً فٹ بال کے فروغ کے ایک نئے باب کے آغاز ہونے جارہا ہے۔
پاکستان میں کھیلوں بالخصوص فٹبال کے فروغ کیلیے ایشیئن فٹ بال کنفیڈریشن (اے۔ایف۔ سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر و بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، 4 تا 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ”اسٹیٹ گیسٹ” کا درجہ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سنیئر حکام اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے بھی معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔
ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع، اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا اور نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ پاکستان اور بحرین سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری، یوتھ ایمپاورمنٹ اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔