ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2025ء) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امیر بالاج قتل کیس کا ملزم بلاول عمان سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج تھا، ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
(جاری ہے)
دریں اثنا لاہور کی سیشن عدالت نے ملزم بلاول کوپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالتی سماعت پر پولیس نے عمان سے گرفتار کیے گئے ملزم بلاول کو عدالت پیش کیا اور اس کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔بلاول جو اس کیس میں تیسرے شوٹر اور طیفی بٹ کا بھتیجا ہے کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ملزم قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری تھا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔