Islam Times:
2025-04-25@11:13:25 GMT

گجرات فسادات کی شکار ذکیہ جعفری کا 86 سال کی عمر میں انتقال

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

گجرات فسادات کی شکار ذکیہ جعفری کا 86 سال کی عمر میں انتقال

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ذکیہ جعفری نے 2002ء میں بھیڑ کے ذریعہ اپنے شوہر کے قتل کو دیکھا، تقریباً 2 دہائیوں تک انہوں نے ہندوستان کے کچھ سب سے طاقتور لوگوں کے خلاف تنہا قانونی لڑائی لڑی لیکن وہ کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ گجرات میں 2002ء کے فسادات کی چشم دید اور ان فسادات کے پس پشت بڑی سازش کا الزام عائد کرنے والی ذکیہ جعفری کا آج 86 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے احمد آباد میں اپنی بیٹی نسرین کے گھر پر آخری سانس لی۔ ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا "میری ماں احمد آباد میں میری بہن کے گھر گئی ہوئی تھیں، وہ اپنے صبح کے معمولات پورے کر رہی تھی اور اپنے اہل خانہ سے بات چیت کر رہی تھیں جب بے چینی محسوس ہوئی، انہوں نے اپنی بے چینی کا تذکرہ کیا، فوری طور پر ڈاکٹر بلائے گئے۔ صبح تقریباً 11.

30 بجے ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا"۔ قابل ذکر ہے کہ ذکیہ جعفری کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مرحوم احسان جعفری کی اہلیہ ہیں۔ احسان جعفری کا 28 فروری 2002ء کے فسادات کے دوران احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس وقت درجنوں افراد کا قتل ہوا تھا لیکن ذکیہ جعفری زندہ بچ گئی تھیں۔ انہوں نے اس قتل عام کے لئے طویل عدالتی لڑائی بھی لڑی۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک کے سیاسی و سماجی حلقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا ایک دراز سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

ذکیہ جعفری کے انتقال پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذکیہ جعفری نے 2002ء میں بھیڑ کے ذریعہ اپنے شوہر کے قتل کو دیکھا، تقریباً 2 دہائیوں تک انہوں نے ہندوستان کے کچھ سب سے طاقتور لوگوں کے خلاف تنہا قانونی لڑائی لڑی لیکن وہ کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوئیں، آج ان کا انتقال ہوگیا۔ اللہ انہیں سکون اور احباب کو صبر کی طاقت عطا کرے۔ سپریم کورٹ میں ذکیہ جعفری کے ساتھ ان کی لڑائی لڑنے والی سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حقوق انسانی طبقہ کی ایک مخلص لیڈر ذکیہ جعفری کا انتقال ہوگیا۔ ان کی دور اندیش موجودگی کو ملک، اہل خانہ، دوستوں کے ساتھ ہی پوری دنیا یاد کرے گی۔ مشہور و معروف خاتون صحافی رانا ایوب، ذاکر علی تیاگی، دلیپ منڈل، صبا نقوی، رنجنا بنرجی وغیرہ نے بھی ذکیہ جعفری کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذکیہ جعفری کا ذکیہ جعفری کے انہوں نے

پڑھیں:

سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

  نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے،وہ 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل رہے،وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ 

پنجاب اسمبلی نےپنجاب سپیچوئل اتھارٹی ایکٹ منظور  کرلیا

 نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے،ان کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اورتدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے، علامہ صادق جعفری
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • قصور، بچوں کی لڑائی سنگین تصادم میں تبدیل، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
  • پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
  • پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی