وفاقی وزیر قیصر شیخ کا کاروباری شخصیت میاں منشا کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
میاں منشا (دائیں)، وفاقی وزیر قیصر شیخ (بائیں) - فوٹو: فائل
وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کراچی میں کاروباری شخصیت میاں منشا کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سمندر کے ذریعے سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، کئی ممالک ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کےلیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے 60 فیصد تجارت ہوگی تاکہ بلوچستان میں ترقی ہو۔
اس دوران نامور کاروباری شخصیت میاں منشا کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر ہوئی ہے، ڈر ہے کہ یہ ببل نا ہو جو بعد میں پھٹ جائے۔
انہوں نے کہا کہ لائم اسٹون کے بہت ذخائر ہیں اور خواہش ہے کہ ہم سیمنٹ ایکسپورٹ کریں، اب نئی مارکیٹ کے تناظر میں سیمنٹ کی بہت ضرورت ہے، شام و غزہ کی صورتحال سامنے ہے وہاں دوبارہ سے تعمیرات کرنی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر میاں منشا
پڑھیں:
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے ،محسن نقوی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ہفتہ کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ٰہاوس بلوچستان آمد پر وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے ان کا خیر مقدم کیا۔(جاری ہے)
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی ٰبلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن عامہ اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی سرکوبی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہدائ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،صوبے میں امن کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔