ٹرمپ کا مصر کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ مصری صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے ضروری کوششوں پر زور دیا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات، عالمی امور اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی اور مصری صدور نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سعودی وزیر خارجہ کا ایران سے رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔