فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی)ایف بی آرنے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل کر دیے گئے ، 3افراد گرفتار کرلیے گئے اور 1 اپریزنگ افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ایف بی آر کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کسٹمز نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے ، یہ سسٹم معیاری اور تیز اسسمنٹ کے لیے حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا ۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ چونکہ ایسی کوشش کی توقع تھی اس لیے ایف بی آر نے کراچی کسٹمز کی ٹیم کو مسلسل
کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔کراچی کسٹمز نے اس غیر قانونی سرگرمی میں شامل 45ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس معطل کر دیے ہیں اور ان کے خلاف کسٹمز ایجنٹس رولز کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہیر پھیر کی اس کوشش میں ملی بھگت کے مرتکب ایک اپریزنگ افسر کو ایف بی آر نے گزشتہ روز معطل کرکے اس کے خلاف افیشینسی اور ڈسپلن رولز کے تحت باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سسٹم میں ہیر پھیر فیس لیس کسٹمز کے خلاف ایف بی
پڑھیں:
پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں: 10برسوں میں 303 کلوگرام سمگلڈ سونا ضبط
مریم الہٰی :پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران گزشتہ 10 برسوں میں 303 کلوگرام سے زائد سمگل شدہ سونا برآمد کیا۔
دستاویزات کے مطابق کسٹمز نے 15-2014 سے لے کر 25-2024 تک سمگلڈ سونا ضبط کیا جس کی مجموعی مقدار 7 من سے زائد ہے۔
سب سے زیادہ سمگلڈ سونا 18-2017 کے دوران پکڑا گیا، جب 58 کلو سے زائد سونا ضبط کیا گیا اور سمگلنگ کے 53 کیسز دائر کیے گئے، اس کے بعد 21-2020 میں 48 کلو سے زائد سونا پکڑا گیا جس پر 62 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران سب سے کم سمگلڈ سونا پکڑا گیا جس سے سمگلنگ میں کمی کا اشارہ ملتا ہے، کسٹمز حکام نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔