پولیس مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 16 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل ، موٹر سائیکل کے پارٹس، منشیات اور مسروقہ سامان برآمدہو ا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدو د ایف بی ایریا بلاک 10عائشہ منزل فلائی اوور کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو فیہم ولد افضل اور امیر محمد ولد خان محمد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جن سے 2 نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور125 موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں، گلزار ہجری سیکٹر 12 ڈی لیاری ندی کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔