زبانیں اپنی دھرتی، ثقافت و تہذیب سے پھلتی پھولتی اور پروان چڑھتی ہیں۔ زمیں زاد اپنی زبان کو ثروت مند بنا کر اسے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اس پیش کاری میں کسی بھی زبان کاثقافتی مطالعہ، علاقائی پسماندگی اور قرب وجوار کے سلگتے مسائل بہت اہم اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں.دھرتی زاد شعراء اور ادیبوں نے ہمیشہ ظلم وجبر اور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف بلا خوف و خطر علم بلند کیا، ان علمی و ادبی شخصیات میں ایک نام رحیم طلب کا ہے.

معروف شاعر ونثرنگار کا تعلق ڈسٹرکٹ بہاولپور کے علم وادب کی نرسری کا درجہ رکھنے والے شہر احمد پور شرقیہ سے ہے. علم وادب کا گہوارہ احمد پور شرقیہ قیام پاکستان سے قبل بھی ریاست بہاولپور کاصدر مقام ہونے کے باعث شعراء اور ادیبوں کا من پسند شہر تھا. معروف شاعر و نثر نگار رحیم طلب کا تعلق صحافتی شعبے ہے، وہ 20 سے زائد اخبارات ورسائل میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں. رحیم طلب ایک بہترین خطاط بھی ہیں، انہوں نے ادبی تخلیقات کا سفر کراچی سے شروع کیا. اس وقت ان کا شمار اردو اور سرائیکی کے نامور شعراء اور نثر نگاروں میں ہوتا ہے. رحیم طلب نے شاعری کو ایک نئی جہت بخشی، نظم نگاری میں تصویر دیکھ کر نظم لکھنے کا ایک نیا تجربہ کیا جو شاعری میں جدت و انقلابی قدم تھا، تصویر کو دیکھ کر نظم لکھنے کے تجربے کو ادبی حلقوں میں بے حد پذیرائی ملی. رحیم طلب کی شاعری اور نثرنگاری میں 9 کتابیں شائع ہوچکی ہیں، ان کی تصانیف میں ً ً الحمداللہ ً ً (بیاض سونی پتی کی سور? فاتحہ کی منظوم تفسیر)، ً ً سخن فرید ً ً، ً ًسونا چاندی ًً ً، ً ً زمین آسمان ً ً، ً ً آکھیا مبارک شاہ ً ً ً، پرسیپیشن آف گاڈ اینڈ یونیورس ً ً، ً ً فراہم دی ستلج بنک ً ً اور ایہو سچ اے شامل ہیں جبکہ 4 تصانیف مثنوی رسول اللہ، کونجاں دے گل کھانگے، بت شیشے دا دل شیشے دا اور ایک صدی کی کی سائنسی معلومات پر مبنی کتاب کنٹری آف سائنس (اردو، انگریزی) زیر طباعت ہیں. رحیم طلب نے اپنی شاعری اور نثر نگاری میں ملک و قوم کو درپیش مسائل کا احاطہ کیا.انہوں نے اپنے قرب و جوار میں عام آدمی کو پیش آنے والے مصائب ومشکلات کو اپنی تخلیقات کا موضوع بنایا.گزشتہ دنوں معروف شاعر و ادیب رحیم طلب سے روز نامہ جسارت کیلئے انٹرویو کیا جو نذر قارئین ہے.

معروف شاعر وادیب رحیم طلب نے ادبی تخلیقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شاعری کا آغاز میٹرک سے ہی کیا تھا، اہنی شاعری میں مزید نکھار لانے کیلئے میں نے اس وقت کے ممتاز شاعر دبیر الملک نقوی احمدپوری کی باقاعدہ شاگردی حاصل کی اور اپنی شاعری کیلئے ان سے باقاعدہ طور پر اصلاح لینا شروع کی. چند برسوں بعد میں نے نثر لکھنا بھی شروع کر دی، ابتداء میں زیادہ تر سرائیکی لکھا کرتا تھا بعد ازاں اردو میں بھی لکھنا شروع کیا. افسانے، ڈرامے انشائیہ، افسانچے لکھے. ایک سوال کے جواب میں رحیم طلب نے بتایا کہ ہمارے زمانے میں جو اصل میڈیا تھا، جس کی اپروچ ایزی تھی، وہ تھا ریڈیو۔ ریڈیو سے جو نغمے نشر ہوتے تھے وہ دل پر اثر کرتے تھے اور دوسرا یہ ہے کہ محرم کے ایام میں، میں مر ثیے اور نوحے سنا کرتا تھا، ہمارے محلے کی ایک ٹیم تھی جو مرثیے گروپ کی صورت میں گایا کرتی تھی تو میں ان سے بڑا متاثر تھا، میرے دل میں بھی ایک امنگ ابھری کہ میں بھی شاعری کروں، گیت لکھوں، تو اس طرح میں نے گیت لکھنے کی شروعات کی. اس طرح میں نے شاعری کا اغاز کیا. اس دوران کالج پہنچا تو تعلیمی اخراجات کے لئے مقامی اخبارات میں کام کیا۔ سعید خاور میرے کلاس فیلو تھے ہم نے سرائیکی رسالہ سیریز وسیب جاری کیا،پھر اردو ادب میں شاعری اور نثر نگاری میں اپنا ایک مقام بنایا. رحیم طلب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شاعری پر میرے گھر والوں کا کوئی خاص رد عمل نہیں تھا کیونکہ میرے والدین ان پڑھ تھے اور میرے بھائی صرف اردو لکھنا پڑھنا جانتے تھے جنھوں میری حوصلہ افزائی کی اور میں ادبی میدان میں مزید آگے بڑھتا چلا گیا. اس دوران اخبارات و رسائل میں باقاعدگی سے مضامین شائع ہونے لگے. نثر لکھنے کی ابتدا احمد پور شر قیہ سے شائع ہونے والے اردو رسالے آرزو سے کی جو دلشاد ندیم ہاشمی نکالا کرتے تھے، شمع رسالہ میں غزل کا ایک مقابلہ ہوا کرتا تھا تو طرحہ مصرعہ وہ دیتے تھے تو ان پر طبع ازمائی کرتے تھے اس طرح شاعری میں اپنی پہچان بنائی. ایک سوال کے جواب میں رحیم طلب نے کہا کہ اردو شاعری اور نثر کی تصانیف زیر طباعت ہیں جو انشاء اللہ جلد منظر عام پر آئیں گی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایک سوال کے جواب میں شاعری اور نثر معروف شاعر

پڑھیں:

سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار

سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

نیویارک (سب نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے اور مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں، مسئلہ کا حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین پر مباحثہ جاری ہے۔پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں، پاکستان مسئلہ فلسطین پر اصولی مقف کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت نومئی کیس میں 10، 10سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل سامنے آگیا پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جب بارشیں بے رحم ہو جاتی ہیں
  • یہ جنگ مرد و عورت کی نہیں!
  • رحیم یار خان میں ہندو برادری کے 3 افراد اغوا، ڈی پی او کا نوٹس، بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری
  • پاکستان اور چین کا کلیدی ڈیجیٹل شعبوں میں تیکنیکی تعاون پر اتفاق
  • تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
  • گل شیر کے کردار میں خاص اداکاری نہیں کی، حقیقت میں خوف زدہ تھا، کرنل (ر) قاسم شاہ
  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
  • کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟
  • الحاق پاکستان کے نظریے کے فروغ میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کا کلیدی کردار
  • سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار