گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سندھ رینجرز اور پولیس کی کچے میں کارروائیاں جاری ہیں، گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق مال بردار کنٹینر اور عملے کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کی کوشش ناکام بنادی جبکہ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے مسلح ڈاکو کنٹینر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز نے اپیل کی ہے کہ عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور افراد کی نشاندہی کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایمنسٹی کا اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام: تہران جیل پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ
پیرس: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایوین جیل پر کئے گئے فضائی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ فضائی حملہ گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران کیا گیا تھا، جس کی اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایمنسٹی کے مطابق، یہ حملہ نہ صرف سیاسی قیدیوں کو رکھنے والی جیل پر کیا گیا بلکہ انتظامی عمارت کے کئی حصے بھی تباہ ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انتظامی عملہ، سیکیورٹی گارڈز، قیدی، ملاقات کو آئے ہوئے رشتہ دار اور قریب رہائش پذیر عام شہری شامل ہیں۔
تنظیم نے کہا کہ "ایوین جیل کسی طور بھی قانونی عسکری ہدف نہیں تھی" اور دستیاب ویڈیو شواہد، سیٹلائٹ تصاویر اور عینی شاہدین کی گواہیوں کی بنیاد پر یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔
ایمنسٹی نے واضح کیا کہ "اس حملے میں جیل کے چھ مختلف مقامات کو شدید نقصان پہنچا، جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔"
واضح رہے کہ یہ حملہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے شروع کی گئی بمباری مہم کا حصہ تھا۔ حملے کے وقت جیل میں 1,500 سے 2,000 قیدی موجود تھے جن میں فرانس کے دو شہری سیسل کوہلر اور جیک پیرس بھی شامل تھے، جن پر جاسوسی کا الزام تھا۔