جنین شہر میں 12 ویں روز بھی صیہونی بربریت جاری، مزید 5 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وزارت صحت نے بتایا کہ جنین کے مشرقی محلے کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے۔ قباطیہ قصبے میں ایک گاڑی پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو دیگر شہری شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے جنین قصبے میں قابض صیہونی فوج کی بربریت 12 ویں روز بھی جاری رہی، صیہونی جارحیت میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین اور قباطیہ قصبے پر قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہفتے کی شام کو جنین گورنری میں قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں کی جانب سے کیے گئے متعدد فضائی حملوں کے دوران پانچ شہری شہید ہوئے۔ خیال رہے کہ جنین مسلسل 12 ویں روز بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ جنین کے مشرقی محلے کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے۔ قباطیہ قصبے میں ایک گاڑی پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو دیگر شہری شہید ہوئے۔ایک اسرائیلی ڈرون نے قباطیہ قصبے کے وسط میں ایک اہم سڑک پر ایک گاڑی پر بمباری کی، جس میں صالح زکارنہ اور عبد العصام علونہ شہید ہو گئے۔
علونہ کو 2023ء کے جنگ بندی معاہدے کے دوران اسرائیلی زندانوں سے رہا کیا گیا تھا۔ ایک اور اسرائیلی ڈرون نے جنین کے مشرقی محلے میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس میں القسام کے مزاحمت کار نور شاکر السعدی اور تمام السعدی شہید ہو گئے۔ قبل ازیں قابض طیاروں نے جنین کے مشرقی محلے میں السعدی کے دفتر کے قریب نوجوانوں کے ایک گروپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سولہ سالہ لڑکا احمد عبد الحلیم السعدی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق چار شہریوں کی شہادت کے ساتھ ہی جنین گورنری میں 12 روز قبل سے جاری دہشت گردی میں قابض فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 24 ہو گئی ہے جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنین کے مشرقی محلے کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے قباطیہ قصبے قابض فوج کی میں ایک ہو گئے
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی تاہم آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے 31 سالہ بہادر افسر میجر زیاد سلیم اور جہلم کے بہادر فرزند سپاہی ناظم حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا
سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔