ادت نارائن کا لائیو کنسرٹ کے دوران نوجوان خاتون مداح کو بوسہ، صارفین کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل
اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Jist (@jist.
اس کے بعد مزید خواتین ادت نارائن کے پاس تصویر بنوانے کے لیے آتی ہیں اور ادت نارائن سب کو اسی طرح بوسہ دیتے ہیں، تاہم ایک نوجوان خاتون کو وہ ’حادثاتی طور پر‘ لبوں پر بوسہ دیتے ہیں جس پر کنسرٹ ہال میں موجود حاضرین شور کرنے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والد کے ساتھ بوسہ پر کوئی افسوس نہیں ہے، اداکارہ پوجا بھٹ
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ادت نارائن کے اس عمل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعض صارفین نے کہا ہے کہ وہ ادت نارائن سے اس عمل کی توقع نہیں کررہے تھے، کچھ صارفین نے تو خیال ظاہر کیا کہ شاید یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Bollywood Memes (@bollywoodzmemes)
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ادت نارائن اتنے سینیئر ہیں، انہیں خیال کرنا چاہیے تھا، یہ بے ہودگی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا، ’بڑھاپے میں انکل کو جوانی کا جنون چڑھا ہے‘۔
مجموعی طور پر بھارتی صارفین نے ادت نارائن کی حرکت کو غلط اور ناپسندیدہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں صرف ادت نارائن ہی نہیں بلکہ وہ لڑکی بھی غلط تھی جس نے اسٹیج کے پاس جاکر انہیں گال پر بوسہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بالی ووڈ اداکارہ نے بوس و کنار کا سین 37 بار کیوں ری ٹیک کروایا؟
اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے جب ادت نارائن سے پوچھا تو انہوں نے وضاحت پیش کی کہ مداح دیوانے ہوتے ہیں، ہم نفیس لوگ ہیں، کچھ لوگ مداحوں کے پیار کا اسی طرح جواب دیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ادت نارائن بالی ووڈ بھارتی گلوکار بوسہ تنقید ویڈیو وائرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ بھارتی گلوکار ویڈیو وائر نوجوان خاتون صارفین نے دیتے ہیں
پڑھیں:
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکل آئی، مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیوم سٹی کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ اسکائی اسٹیڈیم کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور محض تخیلاتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034ء ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا، اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور ہے اور اُسے سعودی عرب کے کسی منصوبے کا علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
تاہم یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ سعودی حکومت 2034ء کے عالمی کپ کے لیے 15 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے ایک نیوم میگا سٹی میں کلاؤڈ اسٹڈیم بھی شامل ہے۔
یہ اسٹیڈیم زمین سے تقریباً 350 میٹر (1 ہزار 150 فٹ) کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں 46 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اس کو مکمل طور پر سولر اور ونڈ پاور کے ذریعے بجلی سپلائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نیوم سٹی میں اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز 2027ء میں ہوگا جبکہ اس کی تعمیر 2032ء میں تکمیل کو پہنچے گی۔