اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نتن یاہو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ امن معاہدے کے دوسرے فیز پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین اور قریبی قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق جنین کے پڑوس میں واقع مشرقی قصبے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دیگر 2 فلسطینی قباطیہ میں گاڑی پر کیے گئے اسرائیلی ڈروان حملے میں شہید ہوئے۔
خبر رساں ادارے وفا کے فلسطین میں موجود نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی ڈرون مصروف شاہرا پر گاڑی پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوگئے، جنونی جنین میں موٹرسائیکل پر کیے گئے ایک اور ڈرون حملے میں 2 مزید فلسطینی شہید ہوئے۔
دریں اثنا، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کل واشنگٹن میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کا آغاز کریں گے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے سفیر اسٹیو وٹکوف سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات واشنگٹن میں ملاقات کے بعد شروع ہوں گے۔
حماس اور اسرائیل کے ثالثوں اور وفود پر مشتمل باضابطہ مذاکرات کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے اور 42 روزہ پہلا مرحلہ اگلے ماہ ختم ہونے والا ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسٹیو وٹکوف قطر اور مصر سے بات چیت کریں گے جس کے بعد وہ اسرائیلی وزیر اعظم سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں وفود کی مذاکرات کے لیے روانگی کی تاریخیں بھی شامل ہیں۔
توقع ہے کہ دوسرے مرحلے میں باقی قیدیوں کی رہائی کا احاطہ کیا جائے گا اور جنگ کے مستقل خاتمے پر بات چیت بھی شامل ہوگی، جس کی نیتن یاہو کی حکومت کے متعدد ارکان مخالفت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید حملوں میں نیتن یاہو
پڑھیں:
صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
الاقصیٰ ریڈیو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہمارے ساتھی ابو الحسنین، ان کی اہلیہ اسماء جہاد ابو الحسنین اور ان کی جوان بیٹی سارہ سعید ابو الحسنین سمیت شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں البیضاء روڈ پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں الاقصیٰ ریڈیو کے نامہ نگار سینیر صحافی سعید امین ابوحسنین اپنی بیوی بچوں سمیت شہید ہو گئے۔ الاقصیٰ ریڈیو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہمارے ساتھی ابو الحسنین، ان کی اہلیہ اسماء جہاد ابو الحسنین اور ان کی جوان بیٹی سارہ سعید ابو الحسنین سمیت شہید ہو گئے۔ ریڈیو کی طرف سے ابو حسنین کی شہادت پر گہرے رنجم و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک منظم قتل عام قرار دیا۔ الاقصیٰ ریڈیو نے بتایا کہ سعید ابوالحسنین تقریباً بیس سال سے میڈیا میں کام کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے ساؤنڈ انجینئرنگ اور ریڈیو مکسنگ کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے فیلڈ رپورٹنگ کے میدان میں بھی کام کیا۔