جمہوریت پسند پی ٹی آئی کا پول 9 مئی کے گھناؤنے واقعات نے عیاں کردیا، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو دنیا جانتی ہے،جمہوریت پسند پی ٹی آئی کا پول 9 مئی کے گھناؤنے واقعات نے عیاں کردیا۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم کارکنوں کو ریاست مخالف بیانیے پر لگانے والے کون ہیں؟ الزام تراشی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت میں کارکن کو اپنا ماننے سے انکار کردیا کیا یہ جمہوریت ہے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پی ٹی آئی
پڑھیں:
ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔