ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، درخواست نیپرا کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ہے، جس کے تحت مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔
منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گی۔ذرائع کے مطابق کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی، کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کراچی کے سوا ملک کے باقی ماندہ صارفین کیلئے نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 5 بار بجلی سستی کر چکا ہے اور چھٹی بار بجلی سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بجلی سستی
پڑھیں:
ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔
شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔