اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر انوکھا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی پولیس کے ایس ایچ اواشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور وہ پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔
پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاڈ اسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاڈ اسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اشفاق وڑائچ کا والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ بول رہا ہوں، اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں کہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرے گا، یہ خونی کھیل ہے جس سے کسی کی بھی جان ضائع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور اس کا گھر بھی مسمار کروں گا، یہ کان کھول کر سن لیں اور اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں۔
ادھر سینئر وکیل سردار عبدالرازق نے پتنگ بازی پر پولیس کے انوکھے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جاسکتا ہے، پولیس خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرسکتی اور ملزم کو گرفتار بھی کرسکتی۔سردار عبدالرازق نے کہا کہ پولیس گھر مسمارکرنے اور بچوں کو روڈ پر جوتے مارنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی، ایسا کرنے والا پولیس افسر خود جرم کا ازتکاب کرے گا، پولیس افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کے علاوہ مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے ایس ایچ او نے پتنگ بازی اسلام آباد پولیس کے

پڑھیں:

پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان

پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا، پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہم حکومتی معاشی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے اور ہر حد تک جائیں گے، اس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے دیگر پارٹی رہنماں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امیروں کا بجت ہے غریبوں کے لیے اس میں کچھ نہیں، کسان، مزدور اور طلبا رو رہے ہیں، ان کے لیے کچھ نہیں، کون سا طبقہ ہے جو بجٹ سے خوش ہے؟ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا، حکمرانوں نے اپنے بجٹ میں اضافہ کر لیا، ایک خاتون جس کا خاوند فوت ہو گیا اس کی پنشن بند کر دی جائے گی تو وہ کہاں جائے گی، حکومت نے اتنے سنگدل فیصلے کیے ہیں۔

چوہدری منظور احمد نے کہا کہ غریب اور مزدور کو ریلیف دینے کے بجائے بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں تو جیہات بتائی جا رہی ہیں کہ تنخواہیں اس وجہ سے نہیں بڑھا سکتے یہ کیا تماشہ لگایا ہوا ہے، زراعت کا شعبہ تنزلی کا شکار ہو رہا ہے، کسان کہاں جائے؟ جان بوجھ کر زراعت کے شعبے کو تباہ کر رہے ہیں آپ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان، مزدور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آپ ان کی آمدنی بڑھانے کے بجائے کم کر رہے ہیں ان کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، ہم تما م ٹریڈ یونینز سے رابطے کر رہے ہیں جلد ایک ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

دوسرجانب سندھ اسمبلی میں صوبائی بجٹ کے معاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں سندھ اسمبلی میں کل پیش ہونے والے صوبائی بجٹ سے متعلق متحدہ قیادت کو سندھ حکومت سے شدید تحفظات ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے بجٹ 2025-26 بناتے وقت متحدہ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی ایم کیو ایم کی پیش کردہ تجاویز بجٹ کا حصہ نہیں بنائی گئیں۔ایم کیوایم پاکستان کے ارکان صوبائی اسمبلی کل ہونے والے بجٹ اجلاس میں احتجاج اور بائیکاٹ کے جانے کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن ارکان اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، اس وقت سندھ اسمبلی کے ایوان میں متحدہ ارکان کی تعداد 36 ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان خیبرپختونخواحکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے مشروط کردیا اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دیدی گئی: امریکی میڈیا وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات،باہمی تعلقات پر گفتگو،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی شرکت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان
  • اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد لائے گئے ملزمان میں سے ایک غائب ہوگیا
  • زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے سینٹری ورکرز کیلئے بونس کا اعلان
  • تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی: تجارتی مراکز میں چوریوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم
  • پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
  • عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی، ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان
  • (بار بار ناکامی)عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست مسترد
  • ٹرمپ نے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا