موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چوہوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ، تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
واشنگٹن:ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا بھر کے شہروں میں چوہوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا کی رچمنڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شہروں میں چوہوں کی افزائش میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے، صحت اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تحقیق کا پس منظر
رچمنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جوناتھن رچرڈسن نے میڈیا رپورٹس میں دیکھا کہ چوہے مختلف شہروں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔
تحقیقی ٹیم نے امریکا کے 200 بڑے شہروں میں چوہوں کی تعداد سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں صرف 13 شہروں کا طویل المدتی ڈیٹا حاصل ہو سکا۔
اس کے بعد تحقیق کو مزید وسعت دی گئی اور 3 عالمی شہروں، ٹورنٹو، ٹوکیو اور ایمسٹرڈیم کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔
مجموعی طور پر 12 سال کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں چوہوں کے دیکھے جانے، جال میں پھنسنے اور دیگر رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔
چوہوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
تحقیق میں شامل 16 شہروں میں سے 11 میں چوہوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں واشنگٹن، سان فرانسسکو، ٹورنٹو، نیویارک اور ایمسٹرڈیمجبکہ ٹوکیو سمیت 3 شہروں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
چوہوں کی افزائش میں اضافے کی وجوہات
تحقیق میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو متعدد عوامل سے جوڑا گیا، جن میں شامل ہیں:
شہری آبادی میں اضافہ
سبزے کی کمی
اوسط درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ (سب سے بڑا عنصر)
ماہرین کے مطابق سرد موسم میں چوہے عام طور پر کم نظر آتے ہیں، لیکن گرم موسم سرما میں چوہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے، اور ان کی افزائش بھی تیزی سے بڑھتی ہے۔
چوہوں کے بڑھنے سے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے
پشاور(نیوز ڈیسک)طورخم بارڈر سے افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 2258 افراد واپس چلے گئے، جن میں 1571 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ملک بدر کئے گئے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2298 افراد کو سرحد پار کروایا، ان میں 727 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل جبکہ 1571 غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے اب تک افغانستان واپس جانیوالوں کی تعداد 46 ہزار 244 ہوگئی ہے، ستمبر 2023ء سے اب تک مجموعی طور دو مرحلوں میں وطن واپس جانے والے افغانوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 447 ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک چینی باشندہ بھی سوست بارڈر سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے: سپریم کورٹ بار کا مطالبہ