پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین کو نااہلی کے معاملے میں ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں چھبیس اپوزیشن ممبران کے خلاف نااہلی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ان اراکین کو ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ںے چبھیس معطل ارکان اسمبلی کو کل بروز جمعہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 معطل ارکان کو اسپیکر نے کل اپنے چیمبر میں ذاتی سماعت کا موقع دیا ہے جب کہ سنوائی آئین پاکستان کے آرٹیکل 10-A کے تقاضوں کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق کل گیارہ جولائی کو صبح گیارہ بجے معطل اراکین کو بلایا گیا ہے جبکہ اسپیکر ائین کے مطابق تیس روز میں نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چھبیس معطل اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر اسپیکر کے بلانے پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
زرائع اپوزیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کے بعد اپوزیشن کا قانونی طور پر جانا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔