لکی مروت میں اٹامک انرجی کا ایک اور مغوی ملازم رہا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں اغواء ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔ گزشتہ روز اٹامک انرجی کمیشن کے ایک ملازم عرفان اللہ کو ابا شہید خیل قومی جرگہ کے صدر عنایت الرحمان، نصیر تران اور ملک وقار کی کوششوں پر رہا کردیا گیا۔ جرگہ کے اراکین کی جانب سے بتایا گیا کہ بازیاب ہونے والے اٹامک انرجی کے ملازم عرفان اللہ کو جلد ان کے علاقہ دلو خیل میں واقع ان کے گھر میں پہنچا دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اٹامک انرجی بھی کی
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔