گورنر سندھ نے مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسٹر یونیورس میں گولڈ میڈل جیتنے والے رمیز ابراہیم کو ایک ملین روپے کا چیک دیے دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ رمیز ابراہیم نے اپنی مدد آپ کے تحت ملک کا نام روشن کیا، پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہر قومی ہیرو کو ہمیشہ عزت اور محبت دیتے رہیں گے۔ رمیز ابراہیم نے کہا کہ جب عالمی چیمپئن بنا تو کسی نے نہیں پوچھا، گورنر سندھ کی حوصلہ افزائی نے میرا عزم انتہائی پختہ کیا، اگلے ورلڈ ٹائٹل کیلیے بھی پرعزم ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمیز ابراہیم گورنر سندھ
پڑھیں:
مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔
ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔