پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی بھی کردار کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔

حال ہی میں اداکارہ نادیہ افگن نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے کسی ڈرامے یا فلم کی آفر آتی ہے تو وہ کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ضرور کریں گی کیونکہ وہ  ایک آرٹسٹ ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ  انڈیا کے پاس کچھ بہترین اداکار بھی ہیں جن میں شاہ رخ خان، کونکنا و دیگر شامل ہیں اور وہ کام بھی ورسٹائل قسم کا کرتے ہیں۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

نادیہ افگن نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی پنجابی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کبھی فلم کرنے کے حوالے سے بات نہیں بن پائی، کیونکہ کچھ مسائل تھے۔ ان کے والد بھی بیمار تھے اس لیے وہ بھارت نہیں جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ افگن کی یمنٰی زیدی پر تنقید، نادیہ جمیل کا کرارا جواب

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سونم باجوہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں، وہ ان کی دوست بھی ہیں، اور ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی۔ نادیہ افگن نے بتایا کہ ایک بار سونم نے ’سنو چندا‘ پر ویڈیو بنائی تھی جس پر اداکارہ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا جس کے بعد وہ دوست بن گئے۔

نادیہ افگن کا کہنا تھا خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کسی صورت کام کرنا پسند نہیں کریں گی اور یہ بات وہ پہلے بھی کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈرامہ کرنے سے متعلق سوال پر نادیہ خان نے کیا جواب دیا؟

نادیہ افگن ایک زبردست پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد ہٹ ڈراموں میں پرفارم کیا۔ ان کے کئی قابل ذکر پراجیکٹس ہیں جن میں افسر بیکار خاص، رد، سنو چندا، کابلی پلاؤ، کالا ڈوریا،جفا اور دیگر شامل ہیں۔ اس وقت وہ تن من نیل او نیل میں کام کر رہی ہیں اور سحر خان کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ پاکستانی ڈرامے شاہ رخ خان نادیہ افگن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ پاکستانی ڈرامے شاہ رخ خان کا کہنا کریں گی

پڑھیں:

چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں