پختونخوا میں موسم سرد، پہاڑوں پر برفباری، پارہ منفی 6 تک گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، مالم جبہ منفی 2، دیر بالا منفی 3، چترال ،پاراچنار کا بھی منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پہاڑوں پر
پڑھیں:
بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
فائل فوٹوبلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سب زیادہ گرمی سبی اور تربت میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
نوکنڈی میں 37 اور کوئٹہ میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔