اپنی حلف برداری کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز ایک نیا سرپرائز دنیا کو دے رہے ہیں، ان کی جانب سے حالیہ سرپرائز ٹیرف وار ہے جو انہوں نے چین اور کینیڈا کیخلاف شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کا تجارتی نقصان متوقع ہے۔

اس تبدیل ہوتی ہوئی عالمی صورتحال میں ماہرین کا خیال ہے کہ چین اس مسئلہ سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہو جائے گا اور اس صورتحال سے پاکستان کی معیشت کو مثبت ثمرات مل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا چین ٹریڈ وار میں پاکستان کے لیے خیر کی خبر

معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہونے سے چینی تاجر اب اپنا مال کہیں اور بیچنے کی کوشش کریں گے کیوںکہ امریکی مارکیٹ مہنگی ہوجائیں گی۔

’اب ممکن ہے کہ پاکستان چین سے بڑی مقدار میں خام مال منگوائے، جو کہیں اور نہ بکنے سے چین اپنا خام مال پاکستان کو رعایتی قیمت پر فروخت کرسکتا ہے، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور اسٹیل سیکٹر میں پاکستان کو فائدہ مل سکتا ہے۔‘

سلمان نقوی کے مطابق پاکستان اس صورت حال کا بھر پور فائدہ اٹھا سکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اس صورت حال کا جائزہ لے کر بروقت فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔

مزید پڑھیں: امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو کا اتحاد، چین بھی کھل کر سامنے آگیا

’بات اگر میکسیکیو اور کینیڈا کی ہو تو ان کے لیے ٹیرف میں اضافہ بہتر نہیں، انہیں معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن چین متبادل راستے نکال لے گا اور چین کی معیشت بہت بڑی ہے۔‘

نیشنل بزنس گروپ کے چئیرمین میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ امریکا نے چین پر ٹیرف 10 جبکہ کینیڈا پر 25 فیصد لگایا ہے، چین پر عائد کردہ ٹیرف کا فائدہ پاکستان کو مل سکتا ہے۔

’اگر کینیڈا کی طرح چین پر بھی 25 فیصد ٹیرف لگتا تو اس کا پاکستان کو بہت فائدہ ہوتا لیکن اب بھی پاکستان اس صورت حال کا بھرپور فائدہ لے سکتا ہے، پاکستان کو دیکھنا ہوگا کہ کون سے کاروبار پاکستان کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: یورپی اشیا پر محصولات عائد کرنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ کو یورپی یونین کا انتباہ

میاں زاہد حسین کے مطابق پڑوسی اور دوست ملک ہونے کے ناطے چین کوشش کرے گا کہ وہ کم سے کم نقصان کے ساتھ اپنا خام مال بیچے اور یہ بھی ممکن ہے کہ چین امریکا کے علاوہ اب دیگر ممالک پر زیادہ انحصار کرے لیکن فوری طور پر اس کے مثبت اثرات سے پاکستان مستفید ہو سکتا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے آنے کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پوری دنیا کو سرپرائز ملیں گے، جن کا آغاز ہو چکا ہے، جوابی رد عمل میں کینیڈا نے بھی امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:محصولات سے بچنے کے لیے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بننا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو یقینی طور پر پاکستان بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکتا، ٹیرف کی اس جنگ کی وجہ سے پوری دنیا کی اسٹاک مارکیٹیں نیچے آرہی ہیں، اور پاکستانی اسٹاک مارکیٹ پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

’پاکستان امریکا کا تجارتی پارٹنر ہے اگر ہماری برآمدات کم ہوتی ہے تو پاکستان کو معاشی صورت حال پر مسائل درپیش ہو سکتے ہیں، پاکستان کو اب دوسری مارکیٹ ڈھونڈنا ہوں گی جس سے پاکستان کو معاشی استحکام ملنے کا امکان ہو۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج اسٹیل امریکی صدر ٹیرف ٹیکسٹائل چین ڈونلڈ ٹرمپ سرپرائز شہریار بٹ کینیڈا مارکیٹ میاں زاہد حسین میکسیکیو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج اسٹیل امریکی صدر ٹیرف ٹیکسٹائل چین ڈونلڈ ٹرمپ شہریار بٹ کینیڈا مارکیٹ میاں زاہد حسین میکسیکیو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ سے پاکستان پاکستان کو فیصد ٹیرف صورت حال سکتا ہے کے لیے چین پر کہ چین

پڑھیں:

پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر اینڈریا وِکے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے بھی مستفید ہو سکتا ہے، آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ صدر مملکت نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا کا فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ
  • دیرپا کیمیکل سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، تحقیق
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • ٹرمپ انتظامیہ کاامریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ
  • تیل کی قیمت نیچے لانا چاہتے ہیں، امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والوں کو زیادہ ٹیرف دینا پڑے گا، ٹرمپ
  • امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے
  • امریکی ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے.ایشیائی ترقیاتی بینک
  • امریکا اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، درآمدی محصولات میں کمی