پنجاب کے ضلع ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ  ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا کہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے یسپتال منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرین حادثہ: وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:  وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔

اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 4 کوچز ڈی ریل اور 5 کوچز الٹ گئیں، حادثے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور مین لائن بلاک ہوگئی۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

وزارت ریلوے کے مراسلہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے کی بنیادی وجہ کا پتہ لگائیں، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے حادثے کی مکمل تحقیقات کریں۔
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: اسلام آباد ایکسپریس کے بعد پاک بزنس ایکسپریس بھی حادثے کا شکار
  • اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
  • ٹرین حادثہ: وزارت ریلوے کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
  • اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ذمہ دار کون؟
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • پنڈی سے کراچی آنے والی ٹرین کو حادثہ، 46 مسافر زخمی
  • لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار، 25 مسافر زخمی
  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، چلتا ہوا جھولا دو ٹکڑے ہوگیا، ویڈیو وائرل