ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ریسکیو 1122 ڈیرہ نے ماہ جنوری 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر آیاز خان، ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے ماہ جنوری میں کل 882 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے ایمرجنسی میں سروسز فراہم کیں.
ریسکیو 1122 ڈیرہ کو 2025 کے پہلے مہینے کے دوران مجموعی طور پر 100285 فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 68924 غیر ضروری اور فیک کالز اور 30479 معلوماتی و ادھوری فون کالز شامل تھیں۔ ریسکیو1122ڈیرہ کے ترجمان اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری 2025 کے دوران ریسکیو 1122 ڈیرہ نے 651 میڈیکل، 183 روڈ ٹریفک حادثات، 15 آگ لگنے کے واقعات، 14 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے، 02 ڈوبنے کے واقعات اور 17 ریکوری و دیگر واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 851 مریضوں کو باحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی.
اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ڈیرہ نے ماہ جنوری 2025 میں انٹرا ہاسپٹل ریفرل سروسز کے ذریعہ سے کل 98 ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے 89 مریضوں کو اندرون ضلع،ضلع بھر کی مختلف تحصیل کے ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کیا جبکہ 9 واقعات میں ڈی ایچ کیو ڈیرہ سے ملتان، پشاور اور اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ اس دوران کل 101مریض ریسکیو 1122ریفرل سروس سے مستفید ہوئے.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی قیادت میں ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹریننگ ونگ ٹیم نے گزشتہ ماہ مختلف محکموں اور تعلیمی اداروں میں 396سے زائد افراد کو ریسکیو 1122 کے متعلق شعور و آگاہی کی بیداری سمیت، ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچا ئو اور حفاظتی تدابیر سمیت مختلف اہم نکات پر تربیت فراہم کی ،ماہ جنوری 2025کے دوران ریسکیو1122 ڈیرہ کا اوسط رسپانس ٹائم سات منٹ 15 سیکنڈ رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان ریسکیو 1122 ڈیرہ ماہ جنوری
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔