انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان اورلاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا، لاہور میں مرغی کا گوشت دوبارہ 595 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز برائلر گوشت 580 روپے فی کلو تھا،سرکاری نرخنامے میں لاہور میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہواہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے ہو گیا ہے۔
لاہور میں انڈے بھی مزید دو روپے مہنگے ہو گئے ہیں،سرکاری نرخنامے میں مرغی کے انڈوں کی فی درجن قیمت 222 روپے سے 224 روپے ہو گئی ہے،ملتان میں بھی زندہ برائلر مر غی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، ایک ہی دن میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد ملتان میں زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے کلو ہے، انڈو ں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 195 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:مرد ہو یا خاتون ،موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکا بھی ہیلمٹ پہننالازم،ورنہ چالان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاہور میں ہو گیا ہے اضافہ ہو کی قیمت مرغی کے
پڑھیں:
لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
فائل فوٹولاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے موبائل فون قبضے میں لے کر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔