الیکٹرک بسوں کے بعد آٹزم سینٹرز پر بھی سندھ حکومت نے پنجاب کا دعوی غلط قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
الیکٹرک بسوں کے بعد آٹزم سینٹرز پر بھی سندھ حکومت نے پنجاب کا دعوی غلط قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
لاہور/کراچی (سب نیوز )پنجاب اور سندھ حکومت میں کارکردگی کا مقابلہ جاری ہے، الیکٹرک بسوں کے بعد آٹزم سینٹرز پر سندھ حکومت نے پنجاب کا دعوی غلط قرار دے دیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں آٹزم اسکول پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائیگا۔اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت سمعت ا افضال اور سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا لاہور میں آٹزم سینٹر ملک کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر نہیں بلکہ ملک کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر سندھ حکومت نے 2018 میں قائم کیا تھا، اس وقت سندھ میں 6 سرکاری آٹزم سینٹر کام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت اپنے کاموں کی تشہیر کرے لیکن حقائق درست پیش کرے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے چیلنج دیا ہے کہ مریم نواز سے مقابلے کا شوق رکھنے والے ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں، باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں بے تکے کیڑے نکالنا ہے۔ اس سے پہلے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے الیکٹرک بسیں چلانے سے متعلق بیان پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تصحیح کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرک بسیں سندھ نے 2023 میں شروع کیں۔ مریم نواز نے دعوی کیا تھا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ کو الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے والا پہلا صوبہ بننے جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے
پڑھیں:
سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے
لاہور‘ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات آج سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ریلوے سٹیشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔